سدھار میں 60 فیصد سے زائد پاور لومز بند، لاکھوں مزدور متاثر

سدھار میں 60 فیصد سے زائد پاور لومز بند، لاکھوں مزدور متاثر

سدھار میں 60 فیصد سے زائد پاور لومز بند، لاکھوں مزدور متاثرپٹرول اور دھاگے کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )دھاندرہ، سدھار اور گردونواح میں 60 فیصد سے زائد پاور لومز بند ہونے سے چھوٹی صنعت شدید بحران کا شکار ہوگئی جبکہ پاور لومز کی بندش کے باعث لاکھوں مزدور بے روزگاری سے دوچار اور متعدد خاندانوں کے گھریلو اخراجات متاثر ہونے لگے ۔ صنعت سے وابستہ افراد کے مطابق بجلی، پٹرول اور دھاگے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے ، جس کے باعث پاور لومز چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ بڑھتے اخراجات اور کاروباری مشکلات کے باعث متعدد یونٹس بند ہوچکے ہیں جبکہ مزید یونٹس کی بندش کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔مزدوروں کا کہنا ہے کہ پاور لومز کی بندش اور کام میں کمی کے باعث روزگار کے مواقع محدود ہوگئے ہیں۔ کئی خاندانوں کا گزر بسر روزانہ یا ماہانہ اجرت سے وابستہ ہے ، اس لیے کام نہ ملنے کی صورت میں راشن، بچوں کی فیس، بجلی کے بل اور دیگر گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔پاور لومز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومتی نمائندوں کو صورتحال سے متعدد بار آگاہ کیا گیا اور چھوٹی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے توجہ دلائی گئی، تاہم اب تک کوئی مؤثر عملی اقدام یا ایسی پالیسی سامنے نہیں آسکی جس سے صنعت کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی ہو۔ ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر موجودہ صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو مزید پاور لومز بند ہوسکتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...