اہلکاروں کی فلاح کیلئے اقدامات جاری،ڈاکٹر نوید عاطف
اہلکاروں کی فلاح کیلئے اقدامات جاری،ڈاکٹر نوید عاطف پولیس اہلکاروں کو تندہی اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے صحت اور بچوں کی تعلیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی پی او نے اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تندہی اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments