180 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد، تلف کردیا گیا
180 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد، تلف کردیا گیامحکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی ٹائپ کالونی میں مشترکہ کارروائی کی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کی حدود میں گاڑی نمبر FSG-7446 سے تقریباً 180 کلوگرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران گوشت کا معائنہ محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے تعاون سے کیا۔برآمد شدہ مضر صحت گوشت کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تلف کردیا گیا جبکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ کارروائی کے دوران تیار کی گئی تفصیلی معائنہ رپورٹ مزید قانونی کارروائی کے لیے ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر محمد عباس کے حوالے کردی گئی۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنانے اور مضر صحت گوشت کی روک تھام کے لیے غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments