کالج آف الائیڈ میڈیکل سائنسز میں ہراسمنٹ کیخلاف آگاہی مہم
کالج آف الائیڈ میڈیکل سائنسز میں ہراسمنٹ کیخلاف آگاہی مہمشرکا کو شکایتی طریقہ کار اور ہراسمنٹ کمیٹیوں کے کردار سے آگاہ کیا گیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان کے زیرو ٹالرنس سلوگن کے تحت پوسٹ گریجویٹ کالج آف الائیڈ میڈیکل سائنسز فیصل آباد میں ہراسمنٹ کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ریجنل کوآرڈینیٹر ریجنل آفس فیصل آباد خالد حسن نے ہراسمنٹ کمیٹی کی تشکیل اور کمیٹیوں کی کارروائی کے حوالے سے معلوماتی لیکچر دیا۔ آگاہی سیشن پرنسپل ڈاکٹر ساجد الرحمن، کالج کے سٹاف اور طلبہ کے تعاون سے منعقد ہوا۔ اس موقع پر شرکا کو ہراسمنٹ کے خلاف دستیاب شکایتی طریقہ کار اور ہراسمنٹ کمیٹیوں کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ سیشن کے اختتام پر طلبہ اور سٹاف ممبران نے ہراسمنٹ سے متعلق مختلف سوالات کیے ، جن کے مقررین نے مناسب اور تفصیلی جوابات دیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments