عزیز فاطمہ میڈیکل کالج میں بریسٹ کینسر سے آگاہی واک

عزیز فاطمہ میڈیکل کالج میں بریسٹ کینسر سے آگاہی واک

عزیز فاطمہ میڈیکل کالج میں بریسٹ کینسر سے آگاہی واک پروفیسر ڈاکٹر قمر جاوید اور ڈاکٹر سائرہ ظفر نے کینسر پر خصوصی لیکچرز دئیے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں بریسٹ کینسر سے آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر طبی عملے نے بھرپور شرکت کی۔ واک میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، ایم ایس ڈاکٹر خرم الطاف، پروفیسر ڈاکٹر رانا اسرار خاں، پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان، آنکالوجسٹ، پروفیسر ڈاکٹر قمر جاوید، ہیڈ آف آنکالوجی، پروفیسر ڈاکٹر اسرار خاں، ڈاکٹر سائرہ ظفر، التمش خان سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف شریک ہوئے ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر قمر جاوید اور ڈاکٹر سائرہ ظفر نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے خصوصی معلوماتی لیکچرز دئیے ۔ انہوں نے شرکا کو مرض کی علامات، بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور علاج کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے ، اس لیے خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے ساتھ باقاعدہ طبی معائنہ بھی معمول بنانا چاہیے ۔ لیکچر کے اختتام پر شرکا نے ماہرین سے بریسٹ کینسر سے متعلق مختلف سوالات کیے ، جن کے ڈاکٹر قمر جاوید اور ڈاکٹر سائرہ ظفر نے تفصیلی جوابات دیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...