جواں سالہ لڑکی سے اجتما عی زیادتی ، ملزم دھمکیاں دیتے فرار
جواں سالہ لڑکی سے اجتما عی زیادتی ، ملزم دھمکیاں دیتے فرار ملزم سبحان اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گیا ، جہاں اس کے دوست بھی تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو قابو کر کے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں (ن)نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم سبحان اسے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گیا۔ جہاں پہلے سے موجود اس کے دوست کی مدد سے اسے قابو کر لیا گیا اور مبینہ طور پر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments