سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت

حوثی باغی اور ان کے حواری گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں:عبد الکریم

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم امیر، علامہ عبدالرشید حجازی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور خالد محمود اعظم آبادی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغی اور ان کے حواری مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔ حملے میں 12 افراد کے شہید اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کی سرپرستی میں حوثی باغی نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے روحانی مراکز پر حملے کرکے ہمارے دلوں کو زخمی و چور چور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے محبت ہمارے ایمان میں شامل ہے اور یہ دونوں شہر دنیا بھر کے دیگر شہروں سے بڑھ کر مقدس ترین مقامات ہیں۔ ان کی عزت و حرمت اور سلامتی ہمارے ایمان و عقیدے کا اہم حصہ ہے ۔ حرمین شریفین کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...