سمندری میں گورنر راج کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) کا یومِ نجات مٹھائیاں تقسیم، کیک کاٹے گئے
سمندری (نمائندہ دنیا) وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یومِ نجات مناتے ہوئے جشن منایا گیا۔
اس موقع پر شرکاء نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور پاک فوج سمیت مسلم لیگ (ن) کے حق میں نعرے بازی کی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں چودھری شہباز بابر ایم این اے ، راؤ کاشف رحیم خاں ایم پی اے اور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری محمد اسلم کے دفاتر میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیک کاٹے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ شرکاء نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments