چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کا اجلاس، عوامی سہولیات کی بہتری پر زور
محکموں کے مابین مؤثر رابطہ کاری اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر غزالہ یاسین، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، سرکاری امور میں شفافیت، محکموں کے مابین مؤثر رابطہ کاری اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments