عالمی یومِ خوراک کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار

عالمی یومِ خوراک کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار

غذائی قلت پر قابو پانے اور خوراک کی غذائی افادیت بہتر بنانے کی کو ششوں پر زور

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ خوراک کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں متوازن غذا، غذائی تحفظ اور فوڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر بھوک کے خاتمے ، غذائی قلت پر قابو پانے اور خوراک کی غذائی افادیت بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ غذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہوگی۔ عالمی یومِ خوراک کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ بھوک، غذائی قلت اور غیر محفوظ خوراک جیسے مسائل کے خاتمے کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر متوازن غذا بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو متاثر کرتی ہے جبکہ متوازن خوراک تک رسائی اور آگاہی صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...