جی سی یو کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی سفارشات کی منظوری
اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی فیس واپسی کی پالیسی اپنانے کی بھی منظوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 26ویں اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی اور انتظامی امور سے متعلق متعدد اہم سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کی۔اجلاس میں تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) پالیسی کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) پر منافع کی شرح، کورین زبان کا کورس شروع کرنے کے مالی منصوبے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی فیس واپسی کی پالیسی اپنانے کی بھی منظوری دی۔
کمیٹی نے بلوم ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر کے تحت طالبات، یونیورسٹی ملازمین اور عام شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے مجوزہ فیس پلانز کا جائزہ بھی لیا۔ اجلاس میں تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان کے لیے نظرثانی شدہ سربراہی الاؤنس اور بی پی ایس 1 سے 16 تک کے ملازمین کو اضافی فرائض کی انجام دہی پر ادائیگی کے نئے نرخوں کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور، محکمہ خزانہ پنجاب اور سرکاری شعبے کے نمائندگان نے شرکت کی، جن میں رکن صوبائی اسمبلی محترمہ قدسیہ بھی شامل تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments