ماس ریسلنگ سینٹرل پنجاب ٹیم کے ٹرائلز فیصل آباد میں مکمل
منتخب کھلاڑی 26 اور 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں نیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ماس ریسلنگ سینٹرل پنجاب ٹیم کے ٹرائلز سمن آباد سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں منعقد ہوئے ، جن میں لاہور، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے اپنی طاقت، پھرتی اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو حتمی ٹیم کے لیے منتخب کرلیا۔
اس موقع پر چیف آرگنائزر ندیم قیصر، چیئرمین (MWAF) محمد ثاقب وسیم، صدر خواجہ ذکی زماں بٹ، جنرل سیکرٹری شہزاد علی، خزانچی حاجی غلام مصطفی، سرپرست ماجد بٹ، کوچ زینت اور دیگر موجود تھے ۔منتخب ٹیم 26 اور 27 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ محمد ثاقب وسیم نے کہا کہ ماس ریسلنگ پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور ایسے مقابلے نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments