ٹریفک عملہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے : سی ٹی او

ٹریفک عملہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئے : سی ٹی او

قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے : ناصر جاوید رانا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے سٹی ٹریفک پولیس کے عملے کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے ، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی نظم و ضبط، خوش اخلاقی، تحمل اور پیشہ ورانہ طرز عمل کا مظاہرہ کریں۔ شہریوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کریں۔ناصر جاوید رانا نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، ٹریفک جام کی روک تھام، اہم شاہراہوں اور مصروف چوکوں پر مؤثر انتظامات، غلط پارکنگ کے خاتمے اور سڑک استعمال کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کے ازالے کے لیے متعلقہ فورمز کے ذریعے بروقت اقدامات کیے جائیں۔ ٹریفک عملہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ادا کرے ۔ انہوں نے ٹریفک آگاہی مہم اور سماجی رابطوں کے ذرائع کے ذریعے شہریوں کو اہم معلومات بروقت فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ فضائی آلودگی کی سطح، حد نگاہ اور موسمی حالات کے پیش نظر شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ناصر جاوید رانا نے عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور رواں ٹریفک فراہم کرنے ، قوانین پر یکساں عملدرآمد یقینی بنانے اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...