ٹھیکریوالا : 11 کلو 300 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 11 کلو 300 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ انسپکٹر منصور صادق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول رسالے والا، چک 231 ر۔ب کے قریب ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس کے بورے سے 11 ہزار 300 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں شکیل نامی ملزم، سکنہ چک 73 ر۔ب کڑیاں والا، کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments