ڈارک سٹروم کلب نے میموریل ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا

ڈارک سٹروم کلب نے میموریل ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا

242 رنزکے تعاقب میں سٹار کلب کی ٹیم 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) نواں سالانہ چوہدری جاوید اقبال میموریل ہارڈ بال ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، جس کا فائنل ڈارک سٹروم کرکٹ کلب چک نمبر 64 ج ب نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی 70 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ ڈارک سٹروم کرکٹ کلب چک نمبر 64 ج ب اور سٹار کرکٹ کلب چک نمبر 100 ج ب کے درمیان کھیلا گیا۔ ڈارک سٹروم کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے ۔ جواب میں سٹار کرکٹ کلب کی ٹیم 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح ڈارک سٹروم کرکٹ کلب نے فائنل 52 رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...