25 ہزار سے زائد امیدواروں کے پی پی ایس سی امتحانات مکمل
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کا فیصل آباد کے تمام امتحانی مراکز کا دورہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام محکمہ داخلہ میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اور دیگر محکموں کی آسامیوں کے لیے دو روزہ تحریری امتحانات فیصل آباد سمیت پنجاب کے سات ڈویژنوں میں کامیابی سے مکمل ہو گئے ۔ امتحانات میں صوبے بھر سے 25 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے فیصل آباد کے تمام امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
کمیشن کے رکن خالد سلیم نے بھی شہر میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کی ہدایات پر امتحانی مراکز کی خصوصی نگرانی کی گئی۔اس دوران امتحانی مراکز میں موبائل فون سگنل جیمرز کی کارکردگی بھی چیک کی گئی، جبکہ تاخیر سے پہنچنے والے امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ امیدواروں کے لیے پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments