چنیوٹ : بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ، مکمل کرنیکی ہدایت

چنیوٹ : بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ، مکمل کرنیکی ہدایت

چنیوٹ : بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ، مکمل کرنیکی ہدایتڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، کاموں کا معائنہ کیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی واثق عباس ہرل، ایکسین ہائی ویز اور میونسپل کمیٹی کے دیگر افسروں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری بیوٹیفکیشن، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فیصل آباد روڈ کے دورے کے دوران گرین بیلٹ کی بہتری، شجرکاری اور سڑک کے اطراف جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے گرین بیلٹس کو مزید بہتر بنایا جائے ، مناسب مقامات پر شجرکاری کی جائے اور جاری کام معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جھنگ روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مین روڈ کے فٹ پاتھوں سمیت دیگر شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...