اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے اجلاس، صفائی اور ریونیو امور کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے اجلاس، صفائی اور ریونیو امور کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے اجلاس، صفائی اور ریونیو امور کا جائزہ ریونیو کورٹ میں زیرِ سماعت مقدمات کے سلسلے میں موقع کا دورہ کرکے صورتحال دیکھی

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے بھسی قانونگوئی کے نمبرداران کے اجلاس میں ریونیو واجبات کی وصولی، دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے نمبرداران پر زور دیا کہ وہ ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی اور سموگ کے خاتمے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔دریں اثنا، اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ریونیو کورٹ میں زیرِ سماعت مقدمات کے سلسلے میں موقع کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مقدمات کو میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کی پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں ایف ایم او، یونین کونسل سیکرٹریز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گھر گھر سے کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے نظام اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی یقینی بنائی جائے۔ اور ستھرا پنجاب پروگرام پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے ۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے معاملات میں غفلت سے گریز کرنے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...