انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی مہم

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی مہم

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی مہمخواتین کو کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص، باقاعدہ طبی معائنے کی آ گاہی دی گئی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب کے وژن کے تحت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب سائرہ عمر کی زیرِ نگرانی میڈیکل سوشل سروسز یونٹ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیرِ اہتمام بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔مہم کے دوران خواتین کو بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص، باقاعدہ طبی معائنے اور علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ خواتین میں شعور اجاگر کرنے کے لیے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اور انہیں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ترغیب دی گئی۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین نے کہا کہ اس مہم کا مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق شعور بیدار کرنا، ابتدائی تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا اور بروقت علاج کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔اس موقع پر مینجر ہارٹ سیور فاؤنڈیشن عاصمہ مزمل بھی ہمراہ تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...