کانسٹیبل منیر احمد کی برسی ،ڈی ایس پی سرکل کی سلامی
کانسٹیبل منیر احمد کی برسی ،ڈی ایس پی سرکل کی سلامی شہدا کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ :سی پی او
یصل آباد (سٹی رپورٹر) کانسٹیبل منیر احمد کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ نے شہید کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فاتحہ خوانی کی۔ کانسٹیبل منیر احمد نے 28 سال قبل ضلع لاہور میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ شہدائے پولیس قوم کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا فخر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments