جھنگ : ایل پی جی 550 روپے فی کلو فروخت ہونیکا انکشاف
جھنگ : ایل پی جی 550 روپے فی کلو فروخت ہونیکا انکشاف ضلعی انتظامیہ سے گیس مافیا کے خلاف فوری آپریشن، بھاری جر مانوں کا مطالبہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایل پی جی گیس سرکاری نرخوں سے سینکڑوں روپے مہنگی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،۔ فی کلو قیمت 535 سے 550 روپے تک پہنچ گئی، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے گیس مافیا کے خلاف فوری آپریشن، بھاری جرمانے ، مقدمات کے اندراج اور دکانیں سیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ایل پی جی گیس مبینہ طور پر سرکاری نرخوں سے کئی سو روپے فی کلو مہنگی، 535 سے 550 روپے میں فروخت ہونے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments