ٹھیکریوالا: ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی
شہریوں کے مطابق ایل پی جی 500 سے 600 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا ) دھاندرہ، سدھار، ایئرپورٹ چوک، سدھار بائی پاس، نیو سبزی منڈی، ٹھیکریوالا، پینسرہ اور گردونواح میں ایل پی جی کی مبینہ بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی، جہاں شہریوں کے مطابق ایل پی جی 500 سے 600 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ، جبکہ سرکاری نرخ نامے میں فی کلو قیمت 280 روپے مقرر ہونے کے باوجود مقررہ نرخوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں مبینہ من مانے اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر بھی مہنگے ہو گئے ہیں، جس سے گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مذکورہ علاقوں میں ایل پی جی فروخت کرنے والے بعض دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانے دام وصول کیے جا رہے ہیں، جس سے پہلے ہی مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments