مقدمے کی پیروی کی رنجش،شہری کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش دونوں اشتہاری ملزمان گرفتار

مقدمے کی پیروی کی رنجش،شہری  کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش  دونوں اشتہاری ملزمان گرفتار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے مقدمے کی پیروی کی رنجش پر شہری کو گاڑی تلے کچلنے اور موٹر سائیکل توڑنے کے مقدمے میں مطلوب دونوں اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 77 ج ب، ملاں پور چوک میں چند ماہ قبل مقدمے کی پیروی سے روکنے کی رنجش پر ملزم عبداللہ اور افضل نے شہری تنویر ولد بشیر، سکنہ چک نمبر 77 ج ب، ملاں پور کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، جبکہ ملزمان نے اس کی موٹر سائیکل بھی توڑ دی۔واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے تقریباً دس ماہ بعد دونوں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...