ڈپٹی کمشنر کا صبح سویرے عارضی ویسٹ پوائنٹس کا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے صبح سویرے غلام محمد آباد، گلبرگ اور راجباہ روڈ پر قائم عارضی ویسٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورائیہ، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عمران شمس بھی موجودتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے غلام محمد آباد اور راجباہ روڈ پر قائم عارضی کوڑا پوائنٹس کو فوری کلیئر کرنے اور وہاں سے بروقت کوڑا اٹھا کر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی تاکید کی اورکہا کہ عارضی ویسٹ پوائنٹس کے گرد باؤنڈری وال تعمیر کی جائے تاکہ کوڑا باہر سے نظر نہ آئے اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عارضی کوڑا پوائنٹس کو باقاعدگی سے خالی کیا جائے ، کوڑے کو مناسب انداز میں ڈھانپ کر رکھا جائے اور صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments