جھنگ: آر پی او کی امن کمیٹی سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی پر زور

جھنگ: آر پی او کی امن کمیٹی سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی پر زور

معاشرے میں بھائی چارے کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں : آ ر پی او

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے ہمراہ امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ آر پی او کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام اور امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کی امن و امان کی صورتِ حال اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ قیامِ امن اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد نے امن کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے قیامِ امن کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...