چنیوٹ: شہید ٹریفک وارڈن ظفر عباس کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس چنیوٹ کی جانب سے شہید جونیئر ٹریفک وارڈن ظفر عباس کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر رضوان علی اور دیگر پولیس افسروں نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments