گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے سمپوزیم

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے سمپوزیم

مقررین نے بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور علاج پر روشنی ڈالی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے سلسلے میں پنک ربن مہم کے تحت انٹرنیشنل سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آگاہی واک کے بعد قائداعظم آڈیٹوریم، نیو کیمپس میں منعقدہ سیمینار سے نامور پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے خطاب کرتے ہوئے بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور علاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سیمینار کے سرپرستِ اعلیٰ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم تھے ، جبکہ بین الاقوامی کلیدی مقرر پروفیسر ڈاکٹر عابد بشیر، چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر نقوی، مقررین ڈاکٹر عالیہ شمس اور ڈاکٹر طاہر بشیر سمیت چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید اور آرگنائزر ڈاکٹر آمنہ ارم نے پروگرام کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔مقررین نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف مؤثر جدوجہد کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...