ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا فیصل آباد کا تفصیلی دورہ ، ہسپتالوں کا معائنہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا فیصل آباد کا تفصیلی دورہ ، ہسپتالوں کا معائنہ

مویشی پال حضرات سے علاج معالجے اور مصنوعی نسل کشی کی سہولیات پر گفتگو

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا و فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر ساجد اقبال نے ضلع فیصل آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال 248،سول ویٹرنری ہسپتال سمندری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس سمندری اور سول ویٹرنری ہسپتال تاندلیانوالہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فراہم کی جانے والی ویٹرنری سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ہسپتالوں کے ریکارڈ، ادویات و ویکسین کے سٹاک، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹر ساجد اقبال نے فیلڈ سٹاف سے ملاقات کی اور مویشی پال حضرات سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے علاج معالجے اور مصنوعی نسل کشی کی سہولیات کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے متعلقہ افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ ادویات و ویکسین کی شفاف فراہمی، سرکاری ریکارڈ کی درست دیکھ بھال اور ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...