قرآن و سنت کا عملی نفاذ مسائل کا حل :عبدالرشید حجازی
آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرینگے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے معاشی، معاشرتی، سیاسی اور سماجی مسائل کا حل قرآن و سنت کے عملی نفاذ اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں پوشیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کو لاہور کے مینار پاکستان پر تحفظ حرمین شریفین اور استحکام پاکستان کے عنوان سے منعقد ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے ۔ یہ کانفرنس تحفظ حرمین شریفین کے ساتھ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے ، سیکولر اور لبرل نظریات کے خاتمے ، دہشت گردی و انتہا پسندی کی روک تھام اور قرآن و حدیث کی تعلیمات پر عملی طور پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہوگی، ۔انہوں نے بتایا کہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی زیر صدارت ہونے والی کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے جید علما، شیوخ، دانشوروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے ذمہ داران خطاب کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments