مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق وین میں نصب خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر کسی جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments