پینم کینسر ہسپتال میں بریسٹ کینسر سے آگاہی واک کاانعقاد
ڈاکٹر سائرہ ظفر اور پروفیسر ڈاکٹر سائرہ سلیم نے معلوماتی لیکچرزبھی دیئے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) پینم کینسر ہسپتال میں بریسٹ کینسر سے آگاہی اور مرض کی بروقت تشخیص و علاج کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، دیگر طبی عملے ، شہریوں، کینسر سے صحت یاب ہونے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے شرکت کی۔واک کی قیادت ڈائریکٹر پینم کینسر ہسپتال ڈاکٹر حافظ خوش نصیب احمد لغاری اور ریجنل ڈائریکٹر (سی پی ایس پی) کنسلٹنٹ ڈاکٹر اصغر بٹ نے کی۔ ڈاکٹر اعجاز خان، ہیڈ آف آنکالوجی، ڈاکٹر سائرہ ظفر، کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر نعیم اور ڈاکٹر رابعہ تنویر سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی شریک تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر سائرہ ظفر اور مدینہ ٹیچنگ ہسپتال کی پروفیسر ڈاکٹر سائرہ سلیم نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے معلوماتی لیکچرز دیئے ۔ انہوں نے شرکاء کو مرض کی علامات، بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور علاج کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا۔مقررین نے زور دیا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ اس لیے خواتین کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ رہنا اور باقاعدہ طبی معائنے کو معمول بنانا چاہیے ۔ لیکچرز کے اختتام پر شرکاء نے ماہرین سے مختلف سوالات کیے ، جن کے ڈاکٹرز نے تفصیلی جوابات دیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments