قرآن کریم سے مضبوط تعلق ہی دائمی کامیابی کا ذریعہ :مقررین

قرآن کریم سے مضبوط تعلق ہی دائمی کامیابی کا ذریعہ :مقررین

اسلامی اصول اپنا کر ہی ایک پرامن اور مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا پروفیسر پیر میاں آصف رضا قادری، سید ابرار الحسن شاہ زیدی اوردیگرکاخطاب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری، سید ابرار الحسن شاہ زیدی اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ مسلمان قرآن کریم سے مضبوط تعلق جوڑ کر دائمی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام نے انسانیت کو تحفظ دینے کے ساتھ معاشرتی امن و امان کو بنیادی اہمیت دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ اجمیریہ چشتیہ صابریہ، پیر جمال الدین چشتی قادریؒ، ڈرائی پورٹ سٹی میں منعقدہ ماہانہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلام انسانیت کو وقار، باہمی محبت اور احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کے اصول سکھاتا ہے ۔ قرآن کریم میں حق و باطل میں امتیاز کے روشن دلائل موجود ہیں، اس لیے ہر مسلمان کو اسلامی تعلیمات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی اخوت، رواداری، صبر اور برداشت کو فروغ دینا اسلامی تعلیمات پر عمل سے ممکن ہے ۔ مسلمانوں کے کردار سے اسلامی اقدار و روایات کی جھلک نمایاں ہونی چاہیے اور زندگی کے ہر معاملے میں اسلام سے رہنمائی لینا ہمارا فرض ہے ۔ اسلامی اصول اپنا کر ہی ایک پرامن اور مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر نصیر بابر چشتی، خرم شہزاد چشتی، خالد عزیز چشتی، محمد نعیم سلطانی اور دیگر عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ بھی موجود تھے ۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، سلامتی، استحکام اور وطن عزیز میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...