فیصل آباد میں پانچ روزہ سالانہ خطاطی نمائش اختتام پذیر

فیصل آباد میں پانچ روزہ سالانہ خطاطی نمائش اختتام پذیر

200 سے زائد فنکاروں کے فن پارے پیش ، طلباکے خطاطی مقابلے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل آباد آرٹس کونسل اور نقش آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ 21ویں سالانہ پانچ روزہ خطاطی نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ نمائش میں نقش آرٹسٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ 200 سے زائد فنکاروں نے اپنے فن پارے پیش کیے ، جن میں قرآنی آیات اور نعتیہ کلام کو خوبصورتی سے تحریر کیا گیا تھا۔ شائقین نے فن پاروں کو بے حد سراہا۔اس موقع پر فیصل آباد کے مختلف سکولوں کے 150 سے زائد طلبہ و طالبات کے درمیان خطاطی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے ، جن میں بچوں نے عشقِ رسول ﷺ کے اظہار کے لیے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل عمران رضا نے مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں کا مقصد نئی نسل میں اسلامی فنِ خطاطی سے محبت پیدا کرنا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ، تاکہ وہ مستقبل میں اس مقدس فن کے میدان میں آگے بڑھ سکیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زہرہ بتول اور اسد حیات سمیت دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ تقریب میں فنکاروں، اساتذہ، والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...