جھنگ: ڈی پی او کی برانچ انچارجز کو دفتری امور بروقت نمٹانے کی ہدایت
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت برانچ انچارجز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیسنگ امور، محکمانہ کارکردگی اور انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او نے تمام برانچز کے امور میں شفافیت اور مؤثر کارکردگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے زیر التوا دفتری معاملات بروقت نمٹانے اور سرکاری امور میں تاخیر سے گریز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام برانچز اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ساجد حسین نے واضح کیا کہ محکمانہ نظم و ضبط، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments