تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل میں ڈینٹل سرجن کی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل میں شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈینٹل سرجن اور ماہرین امراضِ قلب کی خدمات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہِم آصف ملک اور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل زاہد اقبال کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد رزاق ہفتے میں تین روز پیر، بدھ اور جمعہ کو ہسپتال میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔اس اقدام سے دانتوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments