ڈی پی ا و کی جامع مسجدمدنی محلہ چنیوٹ میں کھلی کچہری

 ڈی پی ا و کی جامع مسجدمدنی محلہ چنیوٹ میں کھلی کچہری

ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے ،مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامع مسجدمدنی محلہ غفور آبادچنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ، انچارج کمپلینٹ سیل،دیگر پولیس افسر اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے ،مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی دادرسی یقینی بنوا کرفالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متلعق شرکاء کو بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...