سی پی او کی آئی ٹی ٹیموں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

سی پی او کی آئی ٹی ٹیموں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور مانیٹرنگ مؤثر بنانے پر زور

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد نے پولیس لائنز کے کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں آئی ٹی ٹیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں انچارج سی ڈی یو سمیت تمام تھانوں کی آئی ٹی ٹیموں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سی پی او نے آئی ٹی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔سی پی او نے ہدایت کی کہ بینکوں، پٹرول پمپس، شاپنگ مالز اور دیگر اہم مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، روزمرہ امور میں بہتری لائی جائے اور کیمروں کی مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم کی ٹریسنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی و تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے مؤثر پولیسنگ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں مزید مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...