میاں قاسم فاروق نے نئی کارپٹ روڈ کا افتتاح کر دیا

 میاں قاسم فاروق نے نئی  کارپٹ روڈ کا افتتاح کر دیا

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور حلقہ این اے 99 کے ٹکٹ ہولڈر میاں قاسم فاروق نے مین جڑانوالہ روڈ بجلی گھر چوک سے براستہ 215 ر ب نیٹھڑی تا مین ستیانہ روڈ تک تعمیر ہونے والی نئی کارپٹ روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس سلسلے میں ایک تقریب اور جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت میاں محمد شفیق اور حسنین پاشا لونا نے کی۔ اس موقع پر حاجی محمد رفیق لونا اور ولایت لونا نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...