خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، کپڑے بھی پھٹ گئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا گیا۔
صفیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث اس کے کپڑے بھی پھٹ گئے اور وہ مبینہ طور پر نیم برہنہ ہوگئی۔ بعدازاں ملزم گین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments