گلشن اقبال ٹاؤن کے تحت پارک کا افتتاح
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں سندھ پر مسلط سسٹم ہی کراچی کی تباہی وبربادی کا ذمہ دار ہے ، سندھ حکومت نے کراچی کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گلشن اقبال ٹاؤن کے تحت عابد ٹاؤن یوسی3 میں نوتعمیر شدہ سڑکوں اور یوسی4 میں ناصر حسین شہید پارک کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے امیر ضلع شرقی نعیم اختر، ٹاؤن چیئر مین ڈاکٹر فواد احمدنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وائس ٹاؤن چیئرمین ابراہیم صدیقی،یوسی چیئرمین عبد الماجد اور فیاض الہدیٰ ودیگر بھی موجود تھے ، علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور اظہار تشکر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments