داؤدی بوہرہ برادری اہم معاشی شراکت دار ، وزیراعلیٰ

داؤدی بوہرہ برادری اہم معاشی شراکت دار ، وزیراعلیٰ

مراد علی شاہ کی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی دعوت

کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ داؤدی بوہرہ برادری سندھ کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے ، اس برادری نے نسلوں سے تجارت، صنعت اور فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ سندھ حکومت بوہرہ برادری کے سرمایہ، تجربے ، مہارت اور عالمی روابط سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے داؤدی بوہرہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا تجارتی اور مالیاتی مرکز ہے جبکہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

صوبے میں مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، ادویات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقامی کاروباری افراد اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ نجی شعبہ پائیدار معاشی ترقی کا اہم محرک ہے اور ہر نئی سرمایہ کاری سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے بوہرہ کاروباری افراد کو صوبے کے صنعتی زونز میں سرمایہ کاری اور مقامی کاروباری افراد کے ساتھ شراکت داری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...