سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح

 سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی  کے منصوبے کا افتتاح

کراچی (این این آئی) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

منصوبے پر 15 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ، جس کے تحت 2 ہزار 900 فٹ طویل سڑک کی تعمیر و بحالی مکمل کرلی گئی ہے ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سخی حسن اسٹریٹ پر سڑک کی تعمیر و بحالی کے ساتھ ڈرینیج اور سیوریج نظام کی بہتری کے کام بھی مکمل کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت 0.8 کلومیٹر طویل ڈبل کیریج وے بھی تعمیر و بحال کی گئی ہے ۔میئر کراچی نے کہا کہ ضلع وسطی میں سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی سے شہریوں کو آمدورفت میں بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...