صحت نہیں بیماریوں کے علاج کا نظام چل رہا،مصطفی کمال

صحت نہیں بیماریوں کے علاج کا نظام چل رہا،مصطفی کمال

آبادی اور بیماریوں کا بوجھ اسپتالوں کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچا سکتا ہے

کراچی(سٹی ڈیسک)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کا نظام نہیں بلکہ بیماریوں کے علاج کا نظام چل رہا ہے ، اصل ہیلتھ کیئر اسپتالوں کی عمارتیں، ڈاکٹرز اور جدید مشینری فراہم کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے ۔ بیماریوں سے بچاؤ اور عوامی آگاہی پر توجہ نہ دی گئی تو کتنے ہی نئے اسپتال تعمیر کرلیے جائیں صحت کے مسائل حل نہیں ہوسکیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کوبقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیابیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائنولوجی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے ذیابیطس کے مریضوں کی رہنمائی کے لیے قومی سطح کی ہیلپ لائن اور موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کیا، جبکہ ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ڈائیبیٹک فٹ گریجویٹ پروگرام بھی متعارف کرایا گیا۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر زاہد میاں اور ڈاکٹر سیف الحق نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹی بقائی فاؤنڈیشن شعیب بھائی اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 26 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور ہر سال تقریباً 70 لاکھ بچے پیدا ہورہے ہیں۔  ایسے میں ہر گلی میں اسپتال بنا دینے سے بھی طبی ضروریات پوری نہیں ہوسکیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...