جماعت اسلامی نے نومنتخب زونل امراء کے ناموں کا اعلان کردیا

 جماعت اسلامی نے نومنتخب زونل امراء کے ناموں کا اعلان کردیا

امراء آج المرکز الاسلامی، چنیوٹ بازار میں تقریب کے دوران حلف اٹھائیں گے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی نے سیشن 2026-28ء کے لیے نومنتخب زونل امراء کے ناموں کا اعلان کردیا۔ صوبائی امیر جاوید قصوری نے ضلعی امیر میاں طاہر ایوب سے مشاورت کے بعد نومنتخب زونل امراء کے ناموں کی منظوری دے دی۔صوبائی دفتر منصورہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زون پی پی 110 سے مجیب الرحمن بھٹی، پی پی 111 سے محمد آصف رحمان، پی پی 112 سے محمد نواز کلہ، پی پی 113 سے محمد یوسف گل پراچہ، پی پی 114 سے ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی، پی پی 115 سے ڈاکٹر سعید آفتاب، پی پی 116 سے رانا طٰہٰ خان، پی پی 117 سے ڈاکٹر انعام ربانی، پی پی 118 سے شیخ محمد ذیشان اور پی پی 106 سے محمد عمیر فاروق زونل امیر ہوں گے ۔ نومنتخب امراء آج بروز اتوار المرکز الاسلامی، چنیوٹ بازار میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...