یوم وفات سیدنا ابوبکر صدیقؓ پر سرکاری چھٹی کا مطالبہ، 3 دسمبر کو جلوس نکالنے کا اعلان
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سنی علماء کونسل نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات 22 جمادی الثانی کو سرکاری چھٹی قرار دینے اور اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کردیا۔
اس سلسلے میں سنی علماء کونسل 3 دسمبر بروز جمعرات دن 2 بجے مدح صدیق اکبر جلوس نکالے گی، جس میں سرکاری چھٹی کے مطالبے کو دہرایا جائے گا۔ جلوس کی قیادت جگرگوشہ امیر عزیمت پیر مسرور نواز جھنگوی اور قائد فیصل آباد مولانا حبیب الرحمن صدیقی کریں گے ۔ جلوس نڑوالا چوک سے شروع ہوکر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا بیرون چنیوٹ بازار پہنچے گا اور کچہری بازار چوک سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ خلیفہ بلا فصل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر مسرور نواز جھنگوی، مولانا رب نواز حنفی اور مولانا حبیب الرحمن صدیقی نے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments