زائدالمیعادبوتلیں برآمد ہونے پر گورمے کاگودام سیل

 زائدالمیعادبوتلیں برآمد ہونے پر گورمے کاگودام سیل

2ملازم بوتلوں کی تاریخ تبدیل کرتے گرفتار،340 ڈالے برآمد کر لئے گئے

گجرات (نامہ نگار ) زائد المیعاد بوتلوں پر تاریخ تبدیل کرتے گورمے بیکرز کے دو ملازم گرفتار،گودام سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی او آر کھاریاں نوید اشرف وڑائچ نے ٹھیکریاں موڑ پر واقع گورامے بیکرز کے گودام پر چھاپہ مار کر دو ملازمین کو زائد المیعاد بوتلوں پر تاریخ تبدیل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، جبکہ گودام سے 340ڈالے بوتلیں برآمد کرکے گورمے بیکرز کے ملازمین قمر اور اشرف کے خلاف مقدمہ اندراج کا حکم دید یا جبکہ گودام کو سیل کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں