گجرات:پہلا میاواکی جنگل ہزارہ مغلاں میں لگادیا گیا

گجرات:پہلا میاواکی جنگل ہزارہ مغلاں میں لگادیا گیا

گورنمنٹ ہائی سکول کی عمارت میں 400 پھلدار درخت لگائے گئے ہیں

گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )وزیر اعظم پاکستان کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلع میں پہلا میاواکی جنگل ہزارہ مغلاں میں لگادیا گیا ، گورنمنٹ ہائی سکول کی عمارت میں میاواکی جنگل میں 400 پھلدار درخت لگائے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گزشتہ روز علاقے کا دورہ کیا اور برگد کا پودا لگا کر خود بھی شجر کاری مہم میں شامل ہوئے ، سکول کے ہیڈ ماسٹر اور کلین اینڈ گرین چیمپئن مظہرِ ہاشمی بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بات چیت کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سکول انتظامیہ اور اہل ہزارہ مغلاں کی کاوش کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں 14 مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جائیں گے ، ہزاہ مغلاں میں لگایا گیا جنگل اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے ، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز اور دیگر محکموں کو اہداف سونپ د ئیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام ڈیپارٹمنٹس اور این جی اوز کے تعاون سے بڑی تعداد میں نرسریاں بھی تیار کی جا رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو بلا معاوضہ پودوں کی فراہمی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں