ناقص اشیا بنانے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ناقص اشیا بنانے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 165 سویٹس اینڈ بیکرز کی چیکنگ کی اور6 بیکریوں کی پروڈکشن بند،53 کو7لاکھ28ہزار روپے جرمانہ عائد،96 کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے ۔ ٹیموں نے 110فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کرکے 29کو 5 لاکھ 83 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔513 ٹوٹے انڈے ،237 کلو نان فوڈ گریڈ کیمیکلز، 100 لیٹر رینسد آئل،46 کلو زائد المیعاد مٹھائی،34 کلو گرام زائد المیعاد بسکٹ موقع پر تلف کئے گئے ۔پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔