حافظ آباد:کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،چالان ، جر مانے

 حافظ آباد:کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،چالان ، جر مانے

لواحقین کو دفتر ٹریفک بلا کر کم عمر ڈرائیوار ز کی وجہ سے ہونے والے نقصانات بتائے

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار )ٹریفک پولیس حافظ آباد کا کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،40 موٹر سائیکلوں کے چالان کرکے 9 ہزارروپے جرمانہ، پولیس ترجمان حسن اقبال کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خاں کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد ندیم بٹ کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس حافظ آباد کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارر وائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈی ایس پی ٹریفک کی جانب سے کم عمر ڈرائیوران کے لواحقین کو دفتر ٹریفک بلا کر ان کو کم عمر ڈرائیوار حضرات کی ناتجربہ کاری سے ہونے والے نقصانات بارے آگاہ کرتے ہوئے انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ ان کم عمر ڈرائیوروں کو ہر گز ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں