تیل سستا ہونے کے باوجود کرائے کم نہیں ہوئے، احسن اقبال
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کوئی کمی نہیں آئی جو کہ تشویشناک ہے۔
درآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کی شرح ستمبر 2024 میں 44 ماہ کی کم ترین سطح 6.9 فیصد رہی جو ستمبر 2023 میں 31.4 فیصد تھی۔ وزیر منصوبہ بندی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانسپورٹ، ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کریں۔